سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی کے گھر ایک کروڑ سے زیادہ کی چوری

image

پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے موبائل فون سمیت ایک کروڑ سات لاکھ روپے چوری ہوئے ہیں۔

ضلع چکوال کی پولیس کے مطابق نجف حمید نے 13 جولائی کو تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کیا ہے اور الزام دو ملازمین عاشق حسین اور مقصود احمد پر لگایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید کی غیرموجودگی میں ملازمین نے ایک کروڑ سات لاکھ روپے نقد رقم اور ایک آئی فون 13 پرو چوری کیا۔

نجف حمید نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے دن وہ علاج کی غرض سے لاہور گئے ہوئے تھے۔

’گاؤں آنے کے تین دن بعد اپنا سیف اور بریف کیس کاغذاتِ علاج رکھنے کے لیے کھولے تو سیف میں موجود ایک کروڑ اور بریف کیس سے ساتھ لاکھ اور ایک موبائل آئی فون 13 پرو غائب تھے۔‘

انہوں نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ان کے گھر کی ذمہ داری دونوں ملازمین پر تھی اور انہوں نے غیرموجودگی میں یہ رقم اور موبائل غائب کیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US