ثاقب نثار نے باقی لوگوں سے مل کر نواز شریف کو نااہل کروایا: وزیراعظم

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ’ثاقب نثار سازشی ٹولے کے سرغنہ تھے جنہوں نے باقی لوگوں سے مل کر نواز شریف کو بے بنیاد کیس میں نااہل کروایا۔‘

اتوار کو فیصل آباد میں ستیانہ بائی پاس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’2018 سے پہلے ہماری معیشت راکٹ کی طرح اوپر جا رہی تھی اور نواز شریف کو بے بنیاد الزامات میں دھکیلا گیا۔ ترقی کا سفر ختم کر دیا گیا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’پچھلی حکومت چار سال تک معاشرے میں زہر گھولتی رہی۔ بے ڈھنگے الزامات لگاتی رہی۔ 2018 میں بہروپیے کامیاب کروائے گئے۔‘

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’وہ شخص کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا اور پھر وہ آئی ایم ایف کے پاس گیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ آپ سب نے دیکھا۔‘

’گذشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑ کر ہماری حکومت پر بوجھ ڈالا۔ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا۔ اب ڈیفالٹ کا دور دور تک کوئی نشان نہیں ہے۔‘

بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ا’یک سو سے دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جو زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنی پڑی۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US