ہم چاہتے ہیں اسمبلی مدت پوری کرے اور الیکشن 60 دن میں ہوں: شیری رحمان

image
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے نگران وزیراعظم کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

پیر کو وفاقی وزیر شیری رحمان نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’نگراں وزیراعظم کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں پر بات نہ کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کے سر پر نگراں وزارت عظمیٰ کا تاج رکھا گیا۔ پیپلز پارٹی نے کوئی نام پیش کیا اور نہ ہے نگران وزیراعظم کے لیے ہم نے کسی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔‘

’کسی نہ کسی نام پر اتفاق ہو گا لیکن مشاورتی عمل میں وقت لگتا ہے۔‘

شیری رحمان نے مزید کہا کہ ’ہماری طرف سے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ نگران حکومت کے لیے غیرجانبداری ایک لازمی عنصر ہے۔‘

’ابھی پیپلز پارٹی کا مقاملہ ملک کے معاشی حالات کے ساتھ ہے۔‘

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’ہمیں آج چترال جانا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے ہم نہ جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے خواتین کو مالکانہ حقوق دینے کا آغاز کر دیا ہے۔‘

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دبئی میں ہوئی ملاقات کے بارے میں کوئی خبر درست ثابت نہیں ہوئی (فائل فوٹو: سکرین گریب)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’دبئی میں جو ملاقات ہوئی، اس کے بارے میں ایک بھی چیز درست رپورٹ نہیں ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اسحاق ڈار کا نام پیپلز پارٹی کے ساتھ آج تک شیئر نہیں ہوا۔ جب آئے گا تو اس پر مشاورت ہو گی۔ ہم بھی اپنے نام دیں گے۔ اس طرح کی خبروں کی ہم نے کل بھی تردید کی تھی۔‘

’ہم چاہتے ہیں اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن 60 دن میں ہوں ۔ ہمارے کچھ اتحادیوں کا خیال ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں۔ ‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US