’سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ، زرعی انقلاب آ کر رہے گا‘

image

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔‘

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھا کر پھینکنا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آ کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہو گا اور گرین انیشیٹوو کا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ’سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سکیورٹی کے لیے معیشت اور معیشت کے لیے سکیورٹی ناگزیر ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US