سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلیں نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ اُس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک معاملہ ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔
جمعے کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی اپیلوں کی سماعت کی۔عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے تسلیم کیا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ٹرائل کورٹ میں حتمی دلائل بھی سُنے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے بیننچ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ توشہ خانہ کیس میں کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتی۔عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ادھر اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھ مخلتف مقدمات میں طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمات میں تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔سابق وزیراعظم کو سنیچر کو پش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔