پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کردی۔
جمعے کو کراچی میں پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے میڈیا کو بریفنگ میں اجلاس کی تفصیل بتائی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے ارکان کی رائے تھی کہ ’عام انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔‘شیری رحمان نے مزید کہا کہ ’جب سیٹوں میں اضافہ نہیں ہونا تو پھر مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن موخر نہیں ہو سکتے۔ آئین کے تحت 90 روز کے اندر انتخابات ہونے چاہییں۔‘