توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی

image

اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پیر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ’کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب‘ قرار دیتے ہوئے اُنہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کیس کا فیصلہ آنے بعد انہیں پولیس نے زمان پارک سے گرفتار کر لیا تھا اور اب وہ اٹک جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی تھی کہ ’توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم دیا جائے اور سزا کالعدم قراردی جائے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US