گلگت بلتستان میں مظاہرے، امریکی اور برطانوی شہریوں کے لیے سفری انتباہ

image
پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں گذشتہ چند روز سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ان مظاہروں کے برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے پاکستان میں موجود سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو سکردو اور دیامر میں جاری احتجاج کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پرامن مظاہروں کو کسی بھی وقت پرتشدد ہو جانے کا خدشہ ہے۔ اس لیے اجتماعات اور ہجوم کے قریب جانے میں احتیاط کریں اور مقامی میڈیا کی رپورٹس پر نظر رکھیں۔‘

گلگت میں امن و استحکام ہے: نگراں وزیر اطلاعاتدوسری جانب اتوار کو پاکستان کے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے۔ سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردعمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے۔‘

In a statement released by the Home Department of Gilgit-Baltistan, it has been clarified that the situation in Gilgit-Baltistan is completely peaceful and the news and speculations circulating in media regarding the deployment of Pakistan Army are completely baseless.All roads,…

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023

مرتضی سولنگی نے گلگت بلتستان میں فوج کی تعینانی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ چند دن قبل گلگت بلتستان میں ایک مذہبی فرقے کے رہنما کے خلاف ضلع دیامر میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد علاقے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

اس کے بعد شمالی علاقوں کے مختلف سیاحی مقامات کی سیر کرنے والوں کو بھی انتظامیہ نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔

Gilgit today

آج کا گلگت pic.twitter.com/jZtEGikLF8

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023

اے پی پی کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ ا ور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US