پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی رہائی کے آٹھ منٹ بعد دوبارہ گرفتار

image
پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو رہائی کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے  دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے منگل کو ٹوئٹر (ایکس)  ہینڈل پر لکھا کہ پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔

خیال رہے اسلام آباد پولیس نے چھ بج کر 22 منٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’پرویز الہی کو عدالت کے حکم پر روانہ کر دیا گیا۔‘ لیکن ٹھیک آٹھ منٹ بعد 6 بج کر 30 منٹ پر اسی ہینڈل سے ٹویٹ کرکے اطلاع دی گئی کہ ’پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔‘

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے  چوہدری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

منگل کو چوہدری پرویز الہی کے ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ان کی رہائی کے احکامات دیے۔

پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔#ICTP

— Islamabad Police (@ICT_Police) September 5, 2023

عدالت نے آئندہ سماعت تک پرویز الٰہی کو کسی قسم کا بیان دینے سے منع کیا تھا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق پرویز الٰہی کے خلاف اسلام آباد میں کوئی بھی ایف آئی آر درج نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US