ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے: آصف زرداری

image

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔‘

سنیچر کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔

’ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔‘

رواں ماہ ستمبر کے اوائل میں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نئی حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر 2023 کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے، الیکشن کا انعقاد ہے۔‘

گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن جلد از جلد آئین کے مطابق 90 دن میں کروائے جائیں تاکہ ہم الیکشن جیت کر پاکستان کے عوام کی خدمت کر سکیں، مشکل حالات سے نکال سکیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US