لال خوبصورت شرارے میں آتی دلہن اور ۔۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کیا خاص تھا؟ شادی کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی، دیکھئے

image

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں بھارتی شو 'کافی ود کرن' کی پہلی قسط میں دیپیکا اور رنویر کو بطور مہمان بلایا گیا، جس کا چرچہ ہر طرف تھا کیونکہ ان دونوں نے پہلی بار اس شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔

اسی شو کے دوران کرن جوہر نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کے 5 سال بعد اُن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

اس سے قبل دونوں نے شادی کی چند تصاویر ہی شیئر کی تھی لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جس کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ ویڈیو میں مہندی کی تقریب کی جھلکیاں بھی ہیں، جہاں رنویر سنگھ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دیپیکا مسکرا رہی ہیں، ساتھ ہی دونوں کی منگنی کی جھلک بھی ہے۔

یاد رہے دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں اٹلی جا کر ایک شاندار شادی کی تھی جبکہ رنویر نے ان سے محبت کا اظہار اس سے 3 سال پہلے 2015 میں کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US