سکیورٹی گارڈز کی نہتے فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد اور کھلی غنڈہ گردی۔۔ پولیس کیا کرتی رہی؟ نوجوان پھٹ پڑا

image

راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز نے کمرشل مارکیٹ میں فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔

راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کمرشل مارکیٹ پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی دیگر فوڈ ڈلیوری بوائے بھی مارکیٹ کے قریب جمع ہوگئے۔

اس دوران سکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے شاپنگ کے لیے نکلے شہری اور علاقہ مکین خوف زدہ ہوگئے۔ مزدور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کے دوران کمرشل مارکیٹ علاقہ غیر کا منظر پیش کرنے لگی۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ جب ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی تو پولیس معاملے کو ٹال مٹول کررہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کر رہی کیونکہ سکیورٹی گارڈز کی پشت پناہی راولپنڈی کی طاقت ور سیاسی شخصیت کر رہی ہے

متاثرہ نوجوان نے آئی جی پنجاب، سی سی ڈی پنجاب، آر پی آو راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور قرار واقعی سزا دلوانے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کی باوجود کمرشل مارکیٹ میں نجی سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانا انتظامیہ کی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US