احتیاط کریں ورنہ جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ کراچی میں ایک نیا وائرس پھیل گیا، تیزی سے بڑھنے والے اس خطرناک وائرس کی علامات کیا ہیں؟

image

شہر قائد میں موسم ان دنوں کچھ عجیب سا ہی ہے کبھی گرمی تو کبھی کھنکی، سمجھ ہی نہیں آرہا کہ سردیاں آرہی ہیں یا گرمیاں چل رہی ہیں۔ ایسے میں مختلف قسم کی موسمی بیماریاں پھوٹنے لگتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سب میں پھیلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

جیسا کہ ان دنوں کراچی میں انفلوئنزا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، وائرس سے لوگ نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔

کون سے افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں؟

طبی ماہرین نے بتایا کہ اس وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے لوگ زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

احتیاط:

ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں ، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔ اسکے علاوہ مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہیں، جو لوگ فلو جیسی بیماری کا شکار ہیں وہ بخار اترنے تک کم سے کم چوبیس گھنٹے گھر میں رہیں اور زیادہ لوگوں سے ملنے میں اجتناب برتیں۔

عوام سے اپیل اور ہدایت:

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ، اسپتالوں میں داخل مریضوں کو آئسولیشن میں رکھیں اور عوام سے اپیل ہے کہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US