ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کھیلنے والی ٹیمز کے لئے پوائنٹس کے حساب سے بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے لیکن سیمی فائنل کے لئے حتمی طور پر کوئی رائے نہیں دی جاسکتی. ایک کے بعد ایک مسلسل شکست کے باوجود پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں جانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اب سے کھیلے جانے والے تمام 4 میچز پاکستان جیت لے۔
اس وقت پاکستان پوائنٹس ٹیبل کےچھٹے نمبر پر ہے, اس کے علاوہ تین میچز جیتنے پر اگر رن ریٹ بھی اچھا ہو تو بھی پاکستان سیمی فائنل کا حصہ بن سکتا ہے. صرف 2 میچز جیت کر بھی پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے لیکن یہ کافی ناممکن سی بات ہے
واضح رہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا چھٹا میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا، آج کے میچ سے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔