بینک آف خیبر نے چھ ماہ میں 7 ارب روپے سے زائد منافع کمایا

image

بینک آف خیبر نے 2025 کی ششماہی مدت کے لیے شاندار مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بینک رواں سال کے ششماہی رپورٹ میں 7,194 ملین روپے کا بغیر ٹیکس منافع کمایا جو گزشتہ سال کے اسی مدت میں 3,481 ملین روپے کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہے۔

بینک رپورٹ کے مطابق بینک آف خیبر کے ششماہی میں بعد از ٹیکس 3,365 ملین روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے 1,551 ملین روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں حصص داروں کے لیے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی مدت کے لیے فی حصص 1.5 روپے (یعنی 15 فیصد) عبوری کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، حسن رضا کے مطابق یہ شاندار کارکردگی ہمارے مضبوط بزنس ماڈل، ٹیم کی انتھک محنت اور صارفین کے پختہ اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بینک آف خیبر میں ہمارا عزم صرف اعداد تک محدود نہیں ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے ہیں جو جدت، شراکت اور خدمت کے اعلی ترین معیار کی عکاسی کرے۔ ہمارا سفر امکانات کی ایک نئی دنیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ان شاندار نتائج کے ساتھ، بینک آف خیبر نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کی معیشت کے لیے شفافیت، ترقی اور عملی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US