پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی جوکر بن گئیں۔ جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
انسٹا گرام پر شرمیلا فاروقی نے پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ہارلے کوئن سے متاثر جوکر کی طرح نظر آرہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے ہیلووین کے موقع پر بھوت بن کر چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں یہ کالے اور سفید رنگ کے کپڑوں میں شیطانی جوکر لگ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ احمق جوکر کا روپ دھارنے کی حمت ہے؟
شاید میں مضحکہ خیز لگ رہی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے الگ ہیں۔
سیاسی رہنما کی اس پوسٹ میں کمنٹ کرتے ہویئے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چڑیل بھی ان کو دیکھ کر شرما جا ئے۔ یہ ہر سال ہیلووین کے موقع پر اس طرح کا روپ دھار لیتی ہیں ان کو ہمارے معاشرے کے طور طریقوں پر توجہ دینی چاہیے نا کہ یہ غیرملکی رواج کو فالو کرنا چاہیے ،۔۔ خود ایک سیاسی رہنما ہیں ان کو اپنے کاموں پر دھیان دینا چاہیے ۔۔۔