جہاز پر پانی کیوں پھینکا جاتا ہے؟ جانیں اس عمل کے پیچھے چھپے راز کے بارے میں اہم معلومات

image

ائیر پورٹ پر شاید آپ نے جہاز پر پانی پھینکنے کا منظر دیکھا ہو۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا مقصد جہاز کی صفائی اور اسے پانی سے دھونا ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ درحقیقت اس عمل کا مقصد تو کچھ اور ہی ہے.

جہاز پر پانی پھینکنا واٹر سلیوٹ یا پانی کی سلامی کہلایا جاتا ہے. اس کا آغاز 19 ویں صدی میں سمندری صنعت سے ہوا تھا، جب کوئی بحری جہاز اپنے پہلے یا پھر کسی طویل سفر کے لیے روانہ ہوتا یا پھر سفر مکمل کر کے پورٹ پر لنگر انداز ہوتا تھا تو اسے واٹر سلیوٹ سلامی کے طور پر پیش کیا جاتا تھا. کچھ عرصے بعد ریٹائر ہونے والے پائلٹس کو بھی پانی کی سلامی دینے کی روای کا آغاز ہوا تو پھر فضائی صنعت کی یہ ریت بن گئی اور خاص مواقع پر جہاز کو دونوں جانب رکھے ٹینکر سے گزارا جانے لگا اور ٹینکرز جہاز پر پانی پھینک کر سلامی پیش کرنے لگے.

ملک کا نام روشن کرنے والی شخصیات کو وطن واپسی کھ موقع پر اور اس کے علاوہ بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہو کر جیت کر واپس آنے والی قومی ٹیمز کے جہازوں کو بھی احتراماً پانی کی سلامی پیش کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US