بھارت میں سر عام فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔۔ یہ جرات مند کام کس نے کیا اور ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والی جنگ میں اگرچہ بجارت اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے لیکن عوام کے دل سچائی اور انسانی ہمدردی سے روکے نہیں جاسکتے. گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیے اور اسٹیڈیم میں سر عام فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے 4 افراد کو جھنڈا لہرانے پر حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 2 افراد جھارکنڈ جبکہ 2 کولکتہ کے شہری ہیں.

زیر حراست لیے جانے والے نوجوانوں کا انکشاف تھا کہ انھوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا اور کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US