آم کا اچار، سموسے کی ترکیب اور فلم جوان۔۔۔ 2023 میں پاکستان اور انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزیں

سرچ انجن گوگل نے مختلف ممالک کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران صارفین نے کیا جاننے میں سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔

سرچ انجن گوگل نے مختلف ممالک کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران صارفین نے کیا جاننے میں سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔

اگر اس فہرست پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات ٹک ٹاکر حریم شاہ اور یوٹیوبرعلیزے سحر تھیں۔ جبکہ انڈیا میں سب سے زیادہ کیارا اڈوانی اور شبھمن گل میں دلچسپی تھی۔

اگر کھیلوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سے لے کر مختلف تقاریب کا ذکر ہے جیسے پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کپ۔ انڈیا میں ورلڈ کپ فائنل کے دوران آسٹریلیا سے مقابلہ سب سے زیادہ صارفین کی نظروں میں رہا۔

پاکستان اور انڈیا میں ایک طرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں ’چیٹ جی پی ٹی‘ شامل تھا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان سب سے زیادہ لوگوں نے سموسے، کلیجی اور شیر خرما کی ترکیبیں جبکہ انڈیا میں آم کا اچار اور کاکٹیل ’سیکس آن دی بیچ‘ کی ترکیبیں جاننے کی کوشش کی جو ’ریسیپی‘ کی کیٹگری میں سرفہرست ہیں۔

سب سے زیادہ پاکستانیوں نے فلم ’اوپنہائمر‘ اور ’جوان‘ کو گوگل پر سرچ کیا۔ جبکہ انڈیا میں فرضی، وینز ڈے، اسر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پوچھا گیا سوال یہ تھا کہ ’واٹس ایپ چینل کیسے بناتے ہیں؟‘ انڈیا میں صارفین نے سب سے زیادہ یہ پوچھا کہ ’گھریلوں ٹوٹکوں کی مدد سے جِلد اور بالوں کو سورج کے نقصان سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟‘

گوگل ایئر اِن سرچ 2023 کی کچھ نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں:

سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات

پاکستان میں:

  • واٹس ایپ چینل کیسے بناتے ہیں
  • کینیڈا کے ویزا کے لیے کیسے اپلائی کرتے ہیں
  • پھولوں کو دیر تک کیسے زندہ رکھتے ہیں
  • جی میل اکاؤنٹ کیسے ریکوور کرتے ہیں
  • ہاتھوں سے مہندی کیسے اتارتے ہیں
  • چیٹ جی پی ٹی کیسے استعمال کرتے ہیں
  • میٹرک کا رزلٹ کیسے چیک کرتے ہیں
  • سنیپ چیٹ پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کیسے چلاتے ہیں
  • تراویح کی نماز کیسے پڑھتے ہیں

انڈیا میں:

  • جی 20 کیا ہے
  • یو سی سی کیا ہے
  • چیٹ جی پی ٹی کیا ہے
  • حماس کیا ہے
  • 28 ستمبر 2023 کو کیا ہے
  • چندریان 3 کیا ہے
  • انسٹاگرام پر تھریڈز کیا ہے
  • کرکٹ میں ٹائم آؤٹ کیا ہوتا ہے
  • آئی پی ایل میں امپیکٹ پلیئر کیا ہوتا ہے
  • سینگول کیا ہے

دریں اثنا انڈیا میں بعض ایسے سوال بھی پوچھے گئے جیسے یوٹیوب پر پانچ ہزار فالوور کیسے آئیں گے، کبڈی میں بہتر کھیل کیسے پیش کیا جاسکتا ہے اور گاڑی کی اوریج کیسے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

خبروں میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا

پاکستان میں:

  • اسرائیل اور غزہ میں جنگ
  • احساس پروگرام
  • علیزے سحر
  • اکشے کمار
  • کاجول
  • عمران ریاض خان
  • پاکستانی روپے
  • پشاور دھماکہ
  • فاطمہ طاہر
  • محمد عامر

انڈیا میں

  • چندریان 3
  • کرناٹک انتخابات کے نتائج
  • اسرائیل نیوز
  • ستیش کوشک
  • بجٹ 2023
  • ترکی کا زلزلہ
  • عتیق احمد
  • میتھیو پیری
  • منی پور نیوز
  • اوڈیشہ ٹرین حادثہ

سب سے زیادہ سرچ کی گئی فلمیں اور ٹی وی شوز

پاکستان میں:

  • اوپنہائمر
  • جوان
  • پٹھان
  • باربی
  • ٹائیگر تھری
  • غدر ٹو
  • کیری آن جٹا تھری
  • جان وک فور
  • فرضی
  • ایکسٹریکشن ٹو

انڈیا میں:

  • فرضی
  • وینز ڈے
  • اسر
  • رانا نائیڈو
  • دی لاسٹ آف اس
  • سکام 2003
  • بگ باس 17
  • گنز اینڈ گلابز
  • سیکس/لائف
  • تازہ خبر

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی شخصیات

پاکستان میں:

  • حریم شاہ
  • علیزے سحر
  • ٹائیگر شروف
  • عبد اللہ شفیق
  • عثمان خان
  • انوار الحق کاکڑ
  • گلین میکسویل
  • شبھمن گل
  • سعود شکیل
  • حسیب اللہ خان

انڈیا میں:

  • کیارا اڈوانی
  • شبھمن گل
  • راچن رویندر
  • محمد شامی
  • الوش یادو
  • سدھارتھ ملہوترا
  • گلین میکسویل
  • ڈیوڈ بیکہم
  • سوریہ کمار یادو
  • ٹریوس ہیڈ

انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے میمز

  • نام کیا ہے؟ بھوپندر جوگی
  • سو بیوٹیفیفل، سو ایلیگنٹ، جسٹ لوکنگ لائیک اے واؤ
  • موئے موئے
  • آئین
  • اوقات دِکھا دی
  • اوہائیو
  • دی بوائز
  • الوش بھائی
  • دی وافل ہاؤس نیو ہوسٹ
  • سمرف کیٹ

News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts