اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹیز اور شاپنگ مال پر آتشبازی نہیں ہوگی۔

نیو ایئر تک ہونے والی تمام تقریبات کے این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

روس اور ایران کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کےشہر شارجہ نے بھی نئے سال کی آمد کے سلسلے میں جشن منانے اور آتش بازی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شارجہ پولیس کی جانب سےباضابطہ بیان جاری کر کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

شارجہ پولیس نے زور دیا ہے کہ ہر کوئی اس پابندی پر عمل کرے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ پابندی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر نافذ ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US