تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ :تفصیلی فیصلہ جاری

image

لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع پر غور

ویب سائٹ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق عدالت عالیہ کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم کی طرف سے لکھے گئے اس فیصلے میں سموگ اور شدید سردی کو چھٹیوں میں اضافے کا سبب کہا گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی، سولر پینلز کی قیمتیں گر گئیں

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تمام تعلیمی اداروں بشمول سکولز اور کالجز پر لاگو ہو گا۔

عدالت عالیہ کے اس فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے چھٹیوں میں ایک ہفتہ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے پنجاب کے بیشتر شہر اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US