موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا

image

نادرا نے شناختی کارڈ پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیاہے ۔

مری آنے والے سیاحوں کیلئے ڈائنامک ویب اپڈیٹ گوگل تیار

ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پذیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع

شہری اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی، انتہائی آسان، انتہائی باسہولت@NadraPak نے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو بنایا انتہائی آسان

قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں (لوکیشن گائیڈ نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے حاصل کریں)

یا

پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ… pic.twitter.com/To2OJ9QQLT

— NADRA (@NadraPak) December 30, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US