آزاد کشمیر: تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں مزید اضافہ

image

آزاد جموں و کشمیر میں شدید سردی اور دھند کے باعث تعلیمی ادارے مزید 5 سے 15 جنوری تک بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

بھیمبھر کے ڈپٹی کمشنر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو رجسٹریشن منسوخ کرنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرال نے طلبہ کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات ارسال کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) نے حال ہی میں کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی ہے۔

یہ پیش رفت لاہور ہائی کورٹ کے تعطیلات میں توسیع کے حکم کی تعمیل میں سامنے آئی ہے۔

ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے اپنے سابقہ نوٹیفکیشنز کو جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US