پیپلزپارٹی نے الیکشن2024 کے لئے اپنے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

image

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن2024 کے لئے اپنے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں30 سے زائد جلسے کریں گے

،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری10 جنوری کو صوابی اور11 جنوری کو تاندلیانوالا فیصل آباد میں،12 جنوری کو لیہ،13 جنوری کو بہاول پور اور14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان،14 جنوری کی شام خیرپور جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ،18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ دادو میں،19 جنوری کو رحیم یار خان اور20 جنوری کو کوٹ ادو میں،21 جنوری کو لاہور میں،چنیوٹ میں23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی،26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں،28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں،31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار،02 فروری کو دن میں کند ھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں،3 فروری کو میرپورخاص،4 فروری کو حیدرآباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US