وفاقی وزیر برائےمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیےسعودی عرب روانہ

image

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور حج کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی وزیر سعودی عرب کے زیر اہتمام بین الاقوامی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ بھی جائیں گے۔اس دورے میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری ڈاکٹر عطاالرحمن اورجوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم بھی وزیر کے ہمراہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US