الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، کسی قسم کا کوئی بحران نہیں، مرتضیٰ سولنگی

image

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں، اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US