جدہ میں عالمی حج ایکسپو (آج )شروع ہوگی ،پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کرے گا،ترجمان وزارت مذہبی امور

image

جدہ۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو آج ( پیر کو) شروع ہوگی جس میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے،پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کرے گا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق قبل ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے لئے معاہدہ طے پایا ۔معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب جدہ میں منعقد ہوئی جس میں سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج جنرل ایگریمنٹ پر دستخط کئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US