پنجاب ہائی وے پٹرول نے رولز ، پروموشن اور آئی ٹی اصلاحات میں بے مثال کام کیا ،ڈاکٹڑ عثمان انور

image

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے صرف ایک کلومیٹر موٹروے کی لاگت سے اپنے تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کردیا ہے،اگر ایک کلومیٹر موٹر وے کی لاگت کے قریب مزید فنڈز کاسٹ آف انویسٹی گیشن کیلئے مل جائیں تو تفتیش کا نظام بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو الحمراء ہال لاہورمیں پنجاب ہائی وے پٹرول کی ریزنگ ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے سال2023میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور کہاکہ پنجاب ہائی وے پٹرول کوچند ماہ قبل کارکردگی میں موٹر وے پولیس سے آگے نکلنے کا ٹاسک دیا جو پی ایچ پی نے بھرپور محنت سے پورا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی اطہر وحید کی قیادت میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے رولز ، پروموشن اور آئی ٹی اصلاحات میں بے مثال کام کیا ، پی ایچ پی کو موٹر سائیکل کے ریگولر لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی دے رہے ہیں، پنجاب پولیس محدود ریسورسز میں کام کر رہی ہے تاہم اٹک سے ڈیرہ غازی خان تک کسی پوسٹ کو خالی نہیں چھوڑا گیا ،عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب پولیس کے تشخص میں 13 فیصد بہتری کی رپورٹ دی ہے،98 فیصد شہریوں نے پنجاب پولیس کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کی ہے،بہتری کا سفر جاری ہے، ابھی ہم نے اپنے پولیس لائنز ، بیرکس اور چوکیوں کو ٹھیک کرنا ہے ،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے فورس کی عزت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔آئی جی پنجاب نے خطاب کے بعد پی ایچ پی کے بہترین پرفارمرز میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US