حافظ طاہر محمود اشرفی کی ضلع باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پردہشتگردانہ حملےکی مذمت

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےضلع باجوڑ میں پولیوٹیم کی حفاظت پر مامورپولیس اہلکاروں پردہشتگردانہ حملےکی شدیدمذمت کی ہے اورکہاکہ شر پسند عناصر پولیو مہم کو روک نہیں سکتے، پاکستان دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہوسکے ، انشا اللہ دشمن اپنے ناپاک ارادے میں کامیاب نہیں ہوگا اور یہ قربانیاں رنگ لائیں گی۔

حافظ طاہر اشرفی نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے مغفرت کی دعا کی۔پولیو مہم بارے بات کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ من حیث القوم پولیوکےبارے میں آگاہی مہم زورشور سےچلانی ہو گی ۔ پولیو مہم پورے ملک میں بھر پور جذبے سےجاری رہے گی اوراس سلسلے میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنایاجائے گااور حکومت کی طرف سے ٹھوس اقدامات کی بدولت جلدپاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں پولیو ورکرز اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے سکیورٹی افراد کی ہمت و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US