شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ، آئی ایس پی آر

image
راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتارکر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاک فوج کا جوان حوالدار محمد ظاہر (عمر: 41 سال، ساکن ضلع مردان) شہید ہوگیا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US