نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس

image
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق اجلاس میں ریلویز بزنس پلان اور ریونیو بڑھانے کے آپشنز زیر بحث آئے۔ آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم انسٹالیشن کے لیے تیار ہے اور 10 جنوری 2024 سے کام کرنا شروع کر دے گا۔

اس کی تنصیب کے بعد ایندھن کی ٹریکنگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکےگی جس سے ریلوے کی آپریشنل افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا ، ریلوے کے مالی وسائل کی بھی بچت ہوگی اور ضیاع میں کمی آئے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US