اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں بطور سپیشل سیکرٹری خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر سید آصف حسین کو تاحکم ثانی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔