سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا حوالدار محمد ظاہر کو شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے پر خراج عقیدت

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے حوالدار محمد ظاہر کو دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء کرنے کی بھی دعا کی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US