نسٹ اور قاضی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور قاضی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت نسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو تعلیم کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ معاہدہ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی تعلیم دوست کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے تحقیق اور تعلیمی اقدامات کو مضبوط بنانے کے عزم کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر “نسٹ” کی ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ ماریہ قادری نے مستحق طلباء وطالبات کیلئے تعلیمی کفالت پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ معاہدہ طالب علموں کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالے گا۔ قاضی اکبر نے اپنے بھائی قاضی اشرف کی جانب سے معاہدے کی توثیق کی اور اس مقصد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس شراکت داری سے ابتدائی طور پر نسٹ کے متعدد پروگراموں میں زیر تعلیم 14 طالب علموں کے لئے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں آگاہی سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US