نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ وزارت نجکاری کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کے لین دین کی تکمیل کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایف سی ایل اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

بورڈ پی آئی اے کی لیگل سیگریگیشن/ڈرافٹ سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری اور لین دین کے ڈھانچے کی منظوری پر غور کرنے کے لیے کل دوبارہ اجلاس منعقد کرے گا۔ بورڈ کی منظوری کے بعد پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے منصوبے کے ساتھ ساتھ لین دین کے ڈھانچے کو حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے ذریعے وفاقی کابینہ کے پاس لے جایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US