نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی قانونی تقسیم سے متعلق مشاورتی اجلاس

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی قانونی تقسیم سے متعلق مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں تمام اہم حکومتی سٹیک ہولڈرز بشمول خزانہ، ہوا بازی، قانون، نجکاری ڈویژن اور نجکاری کمیشن کے سیکرٹریز، پی آئی اے کے سی ای او، وزارتوں کے قانونی اور مالیاتی مشیروں اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متعین مالیاتی مشیروں کی ٹیم نے شرکت کی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متعین مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش کی کہ غیر بنیادی اثاثوں کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کیا جائے گا تاکہ یہ الگ الگ ڈھانچوں اور لین دین میں تقسیم کرکے نجکاری کے مزید عمل میں شامل ہو جائیں ۔

اجلاس میں نجکاری سے متعلق مزید اقدامات کے لیے روڈ میپ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کے مشورے کو شامل کر کے تجویز کو مزید معقول بنانےکے بعد حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US