نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

image

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سعید احمد شیخ سمیت اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ دنیا کی انمول ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال اولاد کے لئے بڑا سانحہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سعید احمد شیخ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعید احمد شیخ کی والدہ مرحومہ کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے، مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US