پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

image

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم سے مشیر ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مشیرِ ہوابازی نے وزیراعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیراعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری اور ایئر پورٹ آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے،حکومت کی اولین ترجیحات میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا سر فہرست ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US