اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھوٹان میں پارلیمانی انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت پرسابق وزیراعظم شیرنگ توبگے کو تہہ دل سے مبارکبا د دی ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور بھوٹان کے درمیان مزید تعاون کے منتظر ہیں۔