ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی، احسن ظفر بختاوری

image

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نےکہا ہے کہ ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی،آئی ٹی کے شعبے میں انٹرپرینیور شپس کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فری لانسرز کیلئے ای روزگار سینٹرز کے قیام کے فیصلے پر جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے10ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان میں 15لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ای کامرس پر توجہ دے کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے

،حکومت کو اس شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے،نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مہارت دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے معاشی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US