ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطیٰ) رضوان سعید شیخ کی مصر کے معاون وزیر خارجہ برائے ایشیا سے ملاقات

image

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطی) رضوان سعید شیخ نے مصر کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز مصر کے معاون وزیر خارجہ برائے ایشیا احمد شاہین سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال بھی موجود تھے۔ فریقین نے سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات سمیت دوطرفہ تعلقات کی وسیع امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے دور کا اجلاس اور اس سال کے آخر میں اسلام آباد میں سالانہ دوطرفہ مشاورت کا انعقاد شامل ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ اور معاون وزیر خارجہ برائے ایشیا نے 9 سے 11 جنوری کو قاہرہ میں منعقد ہونے والی چوتھی پاکستان-افریقہ تجارتی ترقی کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش کے کامیاب انعقاد کو سراہا جو سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US