اوباڑو کے علاقے ’’کراچی کچے‘‘ میں رینجرز اور سندھ پولیس نے گرینڈ آپریشن کرکے 4 مغویوں کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا، جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔
سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے "کراچی کچے" میں سندھ پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں تیز کردیں، گرینڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مغوی زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا، جبکہ باکرانی گینگ کی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، جن کے نام شینا اور پٹھانی قوم باکرانی بتائے گئے ہیں۔
مغویوں کا تعلق صادق آباد سے ہے، ایک زخمی مغوی ریاض ملک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ تین مغوی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا بڑی تعداد میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔