معروف قانون دان اور جسٹس (ریٹائرڈ ) رشید اے رضوی کراچی میں انتقال کر گئے۔
سینئرقانون دان رشید اے رضوی کچھ عرصے سے علالت کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین بھی تھے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے رشید اے رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کی اور ان کے بلندر درجات کیلئے دعا بھی کی۔
الیکشن کمیشن نے انتقال کر جانے والے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں
ان کے انتقال پر وکلا برادری ، سیاسی قائدین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کے ساتھ ان کے لیے دعائے مغفرت بھی ہے۔
خیال رہے کہ رشید اے رضوی سندھ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔