پی پی 266 سے انتخابی امیدوار اسرار گوندل انتقال کر گئے ، حلقے میں الیکشن ملتوی

image

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 266 سے انتخابی امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل انتقال کر گئے ، جس کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

اسرار حسین گوندل کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

کوہاٹ: اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان انتقال کرگئے

اسرار حسین گوندل تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ پر پی پی حلقہ 266 رحیم یار خان سے الیکشن لڑ رہے تھے۔  ذرائع کے مطابق امیدوار کی وفات کے باعث حلقے میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

حلقے میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US