موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی ، الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند

image

موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی معطلی کے باعث الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند ہو گئی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم انٹرنیٹ کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات درج کرانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن

دوسری جانب ترجمان مانیٹرنگ کنٹرول روم ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ، ملک بھر میں پرامن پولنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US