آزاد امیدواروں نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنچری مکمل کرلی۔
غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے101حلقوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں،64حلقوں پرمسلم لیگ ن،52حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔
قومی اسمبلی کے12حلقوں پر ایم کیوایم کامیاب ٹھہری،قومی اسمبلی کے2حلقوں پر استحکام پاکستان پارٹی کامیاب ہوئی۔2 حلقوں پرجے یوآئی ف ،3حلقوں پر ق لیگ،ایک حلقے پر بی این پی کامیاب ہوئی۔