ہارنے والی ثمر بلور کی کامیاب امیدوار کو گھر جا کر مبارکباد

image

پی کے 83 سے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ثمر ہارون بلور شکست کھانے کے بعد اپنے مخالف کامیاب امیدوار مینہ خان کو مبارک دینے پھول لے کر ان کے گھر پہنچ گئیں۔

اے این پی کی امیدوار انتخابی نتائج میں شکست کھانے کے بعد دھاندلی یا الزام تراشی کے بغیر مخالف امیدوار مینہ خان کے گھر پہنچیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دونوں سیاسی مخالفین نے ایکدوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔

تحریک انصاف کا 100 حلقوں میں فارم 47 کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ثمر ہارون بلور نے اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کے بیٹے دانیال بلور بھی ہمراہ تھے۔ ثمر ہارون بلور نے پی ٹی آئی ورکرز کے اچھے برتاؤ کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب ثمر بلور کی غیر متوقع آمد نے آزاد امیدوار مینہ خان کو بھی حیران کر دیا۔انہوں نے کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والی ثمر بلور کا شکریہ ادا کیا۔

Went with Danyal to wish @MeenakhanAfridi on his victory and had a pleasant interaction with his workers #pk83 pic.twitter.com/rxgoo6p8pn

— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) February 9, 2024


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US