ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکابرین سے درخواست ہے کمیٹی ضابطے کی پاسداری کریں ،اسحاق ڈار

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکابرین سے درخواست ہے کمیٹی ضابطے کی پاسداری کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) ن لیگ کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹراسحاق ڈار نے جاری بیان میں کہا کہ ہمارے مابین طے ہوا تھا کمیٹیوں کا کوئی رکن یا رہنما زیرغور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا۔فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے۔

بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی ہے، مشاورت کے4دور مکمل ہو چکے اور کل پانچویں نشست طے ہو چکی ہے۔

اسحاق ڈار کا امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے، مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں۔

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زارداری نے ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ نے مجھے کہا کہ پہلے 3 سال ہمیں دے دیں، آخری 2  سال آپ وزیر اعظم بنیں، میں نے منع کیا ہے کہ ایسے وزیر اعظم نہیں بنوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US