راولپنڈی میں نیو ایئر نائٹ پر دفعہ 144 نافذ، سخت سیکیورٹی انتظامات

image

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت دو روزہ پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں آتش بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا خلل اندازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق نیو ایئر نائٹ کے دوران مری روڈ اور جی پی او چوک پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر افراد کے داخلے پر پابندی رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US