سابق کمشنر راولپنڈی کو اوور سیز نے 25 کروڑ میں خریدا، راجہ ریاض کا الزام

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ راولپنڈی کے سابق کمشنز لیاقت علی چٹھہ کے الزامات جھوٹے ہیں انہیں اوور سیز نے 25 کروڑ روپے میں خریدا ہے جبکہ عثمان بزدار نے انہیں پوسٹنگ بھی 5 کروڑ لے کر دی تھی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نا کام ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی والے اپنی ہار ماننے کو تیار نہیں ، سابق کمشنر کو 25 کروڑ میں اوور سیز نے خریدا ہے۔سابق کمشنر نے جھوٹے اور سنگین الزامات لگائے ہیں ، سابق کمشنر نے بے انتہا کرپشن کی ہے، کرپٹ آدمی ہے۔

ہم اپنی طاقت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئیں گے، علی محمد خان

لیگی رہنما نے کہا کہ 25 کروڑ لیکر الیکشن متنازع بنانے کی حرکت کی گئی ، نگران وزیر داخلہ سابق کمشنر کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، سابق کمشنر کی انکوائری کرائی جائے۔

پی ٹی آئی نے کل 9 مئی ٹو کرنیکی کوشش کی ، یہ دوبارہ بھی ایسی حرکتیں کریں گے، ہم حکومت بنانے جارہے ہیں علی امین اگر وزیر اعلی بنا تو وفاق پر حملہ آور ہوگا۔

ہم اپنی طاقت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئیں گے، علی محمد خان

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ادارے علی امین پر درج مقدمات کی انکوائری کریں پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کو غیر محکم کرنا ہے، سابق کمشنر کو آخری پوسٹنگ بزدار نے 5 کروڑ کے عوض دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US